جہتِ عمل

 ہماری آرگنائزیشن کے بارے میں

قضاء ایک خود مختار اسلامی تحقیقاتی و علمی ادارہ ہیں جس کا بنیادی مقصد امتِ مسلمہ کو علم، فکر اور تحریر کے میدان میں علمی اصالت اور تحقیق کا ایک معتبر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ہماری تمام تر علمی اور تحقیقی کاوشوں کا محور قرآنِ مجید کی عالمگیر تعلیمات، نبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث اور تاریخِ اسلام کے مستند و حتمی حقائق ہیں۔

  • جہتِ عمل (Mission)

قرآنِ مجید، صحیح احادیثِ مبارکہ اور مستند تاریخی شواہد کی روشنی میں اسلامی علوم کی ترویج و اشاعت کرنا، دورِ حاضر میں پیدا ہونے والے علمی و فکری اشکلات اور مغالطوں کا مدلل جواب دینا، اور سائنسی و تنقیدی اصولوں کے مطابق اسلامی تاریخ کی سچی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا۔

  • ہمارا وژن (Our Vision)

ایک ایسا بین الاقوامی علمی و تحقیقی مرکز بننا جہاں سے نشر ہونے والی ہر تحقیق فکرِ اسلامی کی آبیاری کرے، مسلم نوجوانوں میں علمی بیداری پیدا کرے اور اسلامی احکامات و تاریخ کی ترجمانی بغیر کسی تعصب یا تحریف کے کی جائے۔

ہمارے بنیادی تحقیقی ستون

  • قرآنِ مجید اور تفسیری علوم

قرآنی آیات کے فہم و تدبر، ان کے معاصرانہ اطلاق اور تفسیری علمی روایات کا جدید اور تحقیقی انداز میں مطالعہ۔

  • علمِ حدیث اور نقدِ روایت

صرف صحیح اور حسن احادیث کی ترویج، موضوع و ضعیف روایات کی نشاندہی، اور محدثین کے اصولِ جرح و تعدیل کے تحت احکاماتِ نبوی کا علمی تجزیہ۔

  • تاریخِ اسلام کی تنقیدی و مستند تحقیق

صدرِ اسلام سے لے کر دورِ حاضر تک کے اہم تاریخی واقعات کا غیر جانبدارانہ اور مستند ماخذ کی روشنی میں تجزیہ تاکہ خرافات اور بے بنیاد داستانوں کا سدِ باب ہو سکے۔

ہمارے مقاصد و اہداف

  • معیاری تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت

اسلامی علوم اور تاريخ کے موضوعات پر سائنسی و تحقیقی اسلوب میں مضامین اور مقالے تیار کرنا۔

  • فکری و عقلی اشکالات کا ازالہ

جدید دور کے الحادی و فکری چیلنجز کا جواب قرآنی و حدیثی دلائل سے فراہم کرنا۔

  • مستند علمی مواد تک رسائی

عام قارئین، طالبِ علموں اور محققین کے لیے مستند اسلامی لٹریچر اور لائبریری کو آسان اور ڈیجیٹل انداز میں میسر بنانا۔

علم کی جستجو، تحقیق کی شفافیت اور حق کی پاسداری ہی ہمارا طرۂ امتیاز ہے۔